ابنا: ایرانی سفارتخانے کے ایک عہدیدار نے کہا کہ مغوی ایرانی زائرین کی رہائی کےلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں - واضح رہے مسلح دہشتگردوں نے آج صبح ایرانی زائرین کی ایک بس پر حملہ کرکے اس میں سوار 48 مسافروں کو اغواء کیا – رپورٹ کے مطابق ایرانی زائرین ایئر پورٹ سے اپنی رہائشگاہ کی طرف جا رہے تھے–خبری ذرائع نے ایرانی زائرین کے اغوا میں دہشتگرد گروہوں کو ملوث قرار دیا ہے –اس سے پہلے بھی مسلح دہشتگردوں نے چار الگ الگ واقعات میں 32 ایرانی زائرین اور انجنیئروں کو اغواء کیا تھا جن میں ابتک 27 افراد کو آزاد کرالیا گیا ہے -
.......
/169